
ہاٹ لائن نیوز : نیوزی لینڈ کے بلے باز چاڈ بوس نے حال ہی میں لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
انہوں نے یہ کارنامہ ون ڈے ٹرافی کے ایک میچ میں کنٹری سائیڈ کے لیے کھیلتے ہوئے انجام دیا، جہاں انہوں نے صرف 103 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ ہیگلے اوول میں کنٹری بیری اور اوٹاگو وولٹس کے درمیان میچ کھیلا گیا۔
چاڈ بوس نے 114 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کرنے والے ٹریوس ہیڈ اور نارائن جگادیسن کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ اس نئی کامیابی نے چیڈ بوس کو کرکٹ کے عالمی منظر نامے پر نمایاں کر دیا ہے۔








