
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ گرین شرٹس کی یہ شاندار جیت انہیں اگلے مرحلے میں لے گئی جہاں سخت مقابلے متوقع ہیں۔
گروپ مرحلے کے نتائج کے بعد سپر 8 کے لیے منتخب ہونے والی ٹیمیں درج ذیل ہیں:
گروپ اے: پاکستان اور بھارت
گروپ بی: سری لنکا اور زمبابوے
گروپ سی: ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ
گروپ ڈی: جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ
سپر 8 میں پاکستان کے شیڈول کے مطابق پہلا میچ 21 فروری کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا، دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف اور تیسرا میچ 28 فروری کو سری لنکا کیخلاف کھیلا جائیگا۔
اس مرحلے میں گروپ مقابلے بہت سنسنی خیز ہوں گے، کیونکہ تمام ٹیمیں اعلیٰ کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے کم از کم دو میچ جیتنے ہوں گے۔
شائقین کی نظریں پاکستان کی کارکردگی پر مرکوز ہیں اور امید ہے کہ گرین شرٹس اپنے کھیل سے سب کو متاثر کریں گے۔









