نیند میں مدد دینے والی جیکٹ

نیند میں مدد دینے والی جیکٹ
کم وقت میں گہری، اچھی اور پرسکون نیند کے لیے جاپان نے نیند میں مدد کرنے والی اسمارٹ جیکٹ متعارف کرا دی ہے، جاپان نے ایسی پفر جیکٹ تیار کی ہے جو کہ موسیقی اور روشنی کی مدد سے انسان کو کہیں پر بھی سُلا سکتی ہے، یہ جیکٹ پہننے والے کے دل کی دھڑکن اور جسمانی درجہ حرارت کو بایو میٹرک ڈیٹا کی بنیاد پر لائٹننگ اور مخصوص آوازیں پیدا کرتی ہے، تاکہ نیند کے لیے پرسکون ماحول بن سکے، یہ جیکٹ بظاہر تو ایک عام سے ہے لیکن یہ اوور سائز پَفر جیکٹ ہے، جسے چلتے پھرتے بھی پہن سکتے ہیں، لیکن اس جیکٹ کی خاص بات اس کا سلیپنگ موڈ ہے جو کہ صرف ہُڈ چڑھانے سے فعال ہو جاتا ہے، جیکٹ میں لگے مخصوص سینسر انسان کی نیند اور ذہنی دباؤ کو مانیٹر کرتے رہتے ہیں۔









