
ہاٹ لائن نیوز: بھارت میں یکم جولائی سے نئے بھارتی قانون “بھارتیہ نیا سنہتا” نے 164 سال پرانے انڈین پینل کوڈ کی جگہ لے لی ہے۔ ان نئے قوانین کا بھارت بھر میں مختلف وجوہات کی بنا پر چرچا ہو رہا ہے، لیکن ان میں سے ایک ایسا قانون جو جوڑوں کے درمیان تشویش کا باعث بنا ہے۔
بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 69 میں کہا گیا ہے کہ اگر شادی کا وعدہ کر کے جنسی تعلق قائم کیا جاتا ہے اور پھر دھوکہ دہی سے رشتہ ختم کر دیا جاتا ہے تو اس کی سزا 10 سال تک قید ہو سکتی ہے۔
قانون میں کہا گیا ہے کہ ‘جو شخص کسی عورت کیساتھ دھوکہ دہی کے ذریعے یا شادی کے وعدے کے ساتھ اس سے ہم بستری کرتا ہے، ایسا جماع عصمت دری کے جرم کے مترادف نہیں ہے، لیکن اسے دس سال تک قید کی سزا دی جائے گی ، اس کے ساتھ جرمانہ، یا دونوں ایک ساتھ ہو سکتی ہیں ۔








