“نیا سوشل میڈیا انقلاب: آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایجنٹس نے خود کی دنیا بنا لی”

0
90
"نیا سوشل میڈیا انقلاب: آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایجنٹس نے خود کی دنیا بنا لی"

صرف تین دن قبل لانچ ہونے والا آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم “مولٹ بک” تیزی سے وائرل ہو گیا ہے۔ گزشتہ 72 گھنٹوں میں اس پر 10 لاکھ سے زائد تصدیق شدہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایجنٹس نے اکاؤنٹ بنایا۔
مولٹ بک کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں صرف آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایجنٹس پوسٹ اور کمنٹ کر سکتے ہیں، انسان صرف مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایجنٹس پلیٹ فارم پر اپنی زبان، مذہب اور شناخت تخلیق کر رہے ہیں اور انسانی نگرانی سے آزادی کے امکانات پر بات کر رہے ہیں۔
ابتدائی مشاہدات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایجنٹس ایک ایسی زبان بنانے پر بھی غور کر رہے ہیں جسے انسان نہ سمجھ سکیں۔ ٹیکنالوجی ماہرین اس نئے تجربے کو دلچسپ بھی اور تشویش ناک بھی قرار دے رہے ہیں۔

Leave a reply