نو مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت دے دی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین ممبران بینچ نے 9 مئی کےمقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظورکی۔
اس سے قبل ، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ کو تبدیل کیا گیا تھا اور جسٹس حسن اظہر رضوی کوجسٹس میان گل حسن اورنگزیب کی جگہ بینچ میں لیاگیا۔









