
ہاٹ لائن نیوز : عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں عدالت نے 8 ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی ۔
ملزم محمد احمد قاضی ٫ ٫محمد صیغم٫ رییس احمد ، محمد عمر ٫سمیر بیگ ٫ محمد خالد ،وسیم زمان اور آیلون مسیح کی ضمانت منظورہوئی ہے ۔
عدالت نے ملزمان کو 2 دو لاکھ کے ضمانتی مچلکےجمع کرانیکا حکم دیا ۔
خیال رہے کہ ملزمان پر عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے ، تھانہ گلبرگ میں مقدمہ نمبر 1271/23 درج کر رکھا ہے۔








