نومئی فوج کا نہیں بلکہ قوم کامقدمہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے برسلز میں معافی کے بارے میں کچھ نہیں کہا ، یہ واضح ہے کہ جو لوگ 9 مئی میں ملوث ہیں انکو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا چاہئے۔
وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرنیکے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف نے برسلز میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی اور نہ ہی آرمی چیف نے کسی معافی کا ذکر کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ برسلز کی تقریب میں سیکڑوں افراد موجود تھے ، فیلڈ مارشل کے ساتھ ایونٹ میں شریک ہوئے۔









