نوشہرہ میں فائرنگ، سب انسپکٹرسمیت 4پولیس اہلکارشہید

نوشہرہ کے تیرو پیبی علاقے میں جی ٹی روڈ پر ایک المناک واقعہ پیش آیا ، جہاں نامعلوم بندوق برداروں نے ایکسائز موبائل اسکواڈ پر فائرنگ کردی۔ ابتدائی طور پر دو اہلکاروں کو اس واقعے میں شہید اورسب انسپکٹر زخمی کردیا گیا تھا ، لیکن بعد میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر فاروق باچابھی اسپتال میں فوت ہوگئے۔
پولیس کیمطابق ، فائرنگ کے فورا بعد ، حملہ آورفرار ہوگئے ، جنکی تلاش جاری ہے۔
پشاور میں ملک سعد پولیس لائن میں شہید اہلکاروں کی آخری رسومات کو سرکاری اعزاز کیساتھ اداکیا گیا ، جسمیں ایکسائزاور پولیس افسران نے شرکت کی۔ آخری رسومات کے بعد ، شہدا کو سلام کیا گیا اور لاش انکے آبائی شہربھیج دی گئی۔









