نوشہروفیروزمیں بند ٹوٹنے سے پانچ دیہات زیرِ آب، فصلوں کوشدید نقصان

0
128
نوشہروفیروزمیں بند ٹوٹنے سے پانچ دیہات زیرِ آب، فصلوں کوشدید نقصان

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں بھورٹی کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹنے کے باعث کم از کم پانچ دیہات سیلابی پانی کی زد میں آ گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، بند ٹوٹنے سے سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، جس سے کسانوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات کی جانب منتقلی جاری ہے، تاہم کئی دیہات اب بھی پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔ حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں لیکن مسلسل پانی کی آمد سے صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

ادھر دادو کے ایک دیہی علاقے میں مکان گرنے کے واقعے میں ایک خاتون اور اس کی تین سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ہیں۔ لاڑکانہ میں بھی عاقل آگانی اور نصرت بند کے سامنے بیس کے قریب دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔

دوسری جانب، سکھر بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے، مگر کچے کے متعدد علاقوں میں اب تک لوگوں نے نقل مکانی نہیں کی، جس سے ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

Leave a reply