
کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑی نور زمان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سیمی فائنل میں انہوں نے کولمبیا کے میٹیاس کنوڈسن کو سیدھے گیمز میں شکست دی، میچ کا اسکور 11-3، 12-10، اور 11-3 رہا۔
یہ مقابلہ صرف 28 منٹ تک جاری رہا، جس میں نور زمان نے عمدہ کھیل پیش کیا اور مخالف کھلاڑی کو کوئی موقع نہ دیا۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے اشعب عرفان کو مصر کے مصطفیٰ السرطی کے ہاتھوں 3-1 سے شکست ہوئی۔
اب نیش کپ اسکواش ٹائٹل کے لیے فائنل مقابلہ نور زمان اور مصر کے مصطفیٰ السرطی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ کی کل انعامی رقم 31,250 امریکی ڈالرز ہے۔









