نور خان ائیر بیس پر انڈونیشین صدر کا شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی

0
106
نور خان ائیر بیس پر انڈونیشین صدر کا شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی

پاکستان اور انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ نور خان ائیر بیس پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا، جہاں انہیں روایتی 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

اپنے قیام کے دوران انڈونیشین صدر کی پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی جائے گی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر پرابوو سو بیانتو کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی تھی۔

Leave a reply