نوجوان ٹک ٹاکر خاتون قتل

نوجوان ٹک ٹاکر خاتون قتل
اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، واقعہ تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا جہاں پر گھر آئے مہمان نے خاتون کو گولیاں ماریں، ٹک ٹاکر کا تعلق چترال سے ہے، ملزم نے کچھ دیر خاتون سے بات کی اور اس کے ملزم نے مقتولہ کو 2 گولیاں ماری اور فرار ہو گیا، گولیاں لگنے سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جس کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ضابطے کی کارروائی کر کے میت کو خاندان کے حوالے کر دیا، اطراف میں لگے کیمروں سے سی۔ سی۔ ٹی۔ وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔








