
ہاٹ لائن نیوز: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف آئندہ ماہ جون سے ملک گیردورہ کریں گے اور پہلے مرحلے میں کراچی پہنچیں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارٹی صدارت سنبھالنےکے بعد تنظیم کو مضبوط بنانیکا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس سلسلے میں نواز شریف آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ، چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف کے دوروں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔









