
ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ ن کےصدر میاں محمد نواز شریف نے بجٹ اجلاس طلب کرلیا، نواز شریف بجٹ اجلاس کی صدارت کریںنگے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس آج صبح 10 بجے جاتی امرا میں ہوگا، مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف بجٹ اجلاس کی صدارت کرینگے۔
ذرائع کیمطابق بجٹ اجلاس میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور متعلقہ حکام بھی شرکت کرینگے۔









