
ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں عارف والا پولیس مقابلہ جعلی قرار دے دیا گیا۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے عارف والا پولیس کو قصوروار ٹھہرایا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق عارف والا کی پولیس ٹیم نے گزشتہ ہفتے چھاپے کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔
تفتیش کے مطابق پولیس نے سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران تاجر فیصل بٹ کو ان کے بچوں کے سامنے گولی ماری گئی۔
فیصل بٹ کے بھائی کی گولی لگنے سے کانسٹیبل خلیل جاں بحق ہوا، پھر عارف والا پولیس کانسٹیبل خلیل کی لاش چھوڑ گئی۔
تفتیش کے مطابق مقتول تاجر فیصل بٹ کے اہل خانہ کا بھی دعویٰ ہے کہ پولیس اہلکار وردی میں نہیں تھے، انہیں یہ سمجھ کر گھر سے نکال دیا گیا کہ وہ ڈاکو ہیں۔








