نمونیا سے مزید 18 بچے جاں بحق

0
245
نمونیا سے مزید 18 بچے جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 18 بچے دم توڑ گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق نمونیا سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں پیدائش سے 4 سال کے درمیان ہیں۔ فیصل آباد سے 4، راولپنڈی سے 4، لاہور سے 3 اور بہاولپور اور گوجرانوالہ سے 2، 2، صادق آباد، شیخوپورہ اور راجن پور سے ایک ایک بچہ جاں بحق ہوا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 869 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور سے 24 گھنٹوں میں 177 مریض نمونیا کا شکار ہو گئے ہیں۔

Leave a reply