
نمبر پلیٹ پر قومی پرچم لگانے کی تجویز
ایم۔ کیو۔ ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اب اگلے الیکشن میںاجرک کے نام پر ووٹ لینے کی تیاری ہے، معصوم سندھی بھائیوں کو اجرک دکھا کر ووٹ لینے کی تیاری کی جا رہی ہے، نمبر پلیٹ کے نام پر کیا اب اجرک کو بھی بیچو گے ؟
رہنما ایم۔ کیو۔ ایم کا کہنا ہے کہ پی۔پی۔پی نے دیکھ لیا ہے کہ اگلے الیکشن میں زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کا نعرہ اثر نہیں کرے گا، لوگ سمجھ گئے ہیں کہ پی۔ پی زندہ ہے، بھٹو کے نعرے کا صرف استعمال کر رہی ہے ، یہ بھٹو کے نعرے پر چل رہے ہیں اور لوٹ مار کر رہے ہیں ، پی۔ پی بے نظیر اور بھٹو کی قربانیوں اور شہادتوں کو فروخت کر رہی ہے۔








