
نقل میں استعمال ہونےوالےموبائل فون بورڈ لانے والی ٹیم لٹ گئی
ہاٹ لائن نیوز : ویجیلنس اور مانٹیرنگ ٹیم اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے گیٹ پر لٹ گئی ، مزکورہ ٹیم نقل اور پرچےمیں استعمال ہونےوالی موبائل فون لے کر آرہی تھی۔
ویجیلنس اور مانٹیرنگ ٹیم اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے گیٹ پرڈکیتوں کا نشانہ بن گئی ، جوں ہی ٹیم موبائل فون لے کر انٹر بورڈ کے گیٹ پرپہنچی تو3 افراد گن پوائنٹ پر ٹیم سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔









