نظر یا سازش؟ شازیہ منظور نے علیزے شاہ کے گرنے کی سچائی بتا دی

0
86
نظر یا سازش؟ شازیہ منظور نے علیزے شاہ کے گرنے کی سچائی بتا دی

پاکستان کی مشہور گلوکارہ شازیہ منظور نے اداکارہ علیزے شاہ کے اسٹیج پر گرنے کے واقعے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔
سال 2021 میں علیزے شاہ ایک ریمپ واک کے دوران اسٹیج پر ڈانس کے دوران گر گئی تھیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ کچھ حلقوں میں یہ قیاس آرائی کی گئی کہ گلوکارہ شازیہ منظور کے رویے کی وجہ سے اداکارہ گری تھیں۔
تاہم حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں شازیہ منظور نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے علیزے شاہ کو نہیں گرایا، وہ خود گر گئیں۔ وہ اس دن بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور شاید انہیں نظر لگی تھی۔”
انٹرویو کے آخر میں شازیہ منظور نے علیزے شاہ کے لیے اپنی محبت اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Leave a reply