نرگس فخری کی بہن قتل کے الزام میں نیویارک میں گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : راک سٹار سے شہرت پانے والی نرگس فخری کی بہن عالیہ فخری کو نیو یارک کے کوئنز میں اپنے سابق بوائے فرینڈ ایڈورڈ جیکبز اور انکی دوست ایناستاسیا سٹار ایٹین کو آگ لگانےکے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔ تاہم انکی والدہ نےایسے الزامات کو ماننےسے انکار کردیاہے۔
ڈسٹرکٹ اٹارنی میلنڈا کاٹز کیجانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کیمطابق 43 سالہ عالیہ فخری نے دو منزلہ گیراج کو “جان بوجھ کر” آگ لگا دی، جس سے اسکا 35 سالہ سابق بوائے فرینڈ اور 33 سالہ اناستاسیا ایٹین ہلاک ہو گیا۔
پولیس نےعالیہ فخری کوگرفتار کرکےکوئینز کرمنل کورٹ میں پیش کیا تاہم سماعت کےدوران انکوضمانت نہیں دی گئی۔









