
اداکارہ نرگس فخری نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی گاڑی کے ساتھ مداحوں کو حیران کر دیا۔ نرگس نے انسٹاگرام پر اپنی نیلے رنگ کی لگژری کار کی تصاویر شیئر کیں، جو ان کے شوہر ٹونی بیگ کی جانب سے سالگرہ کے تحفے کے طور پر دی گئی تھی۔ یہ گاڑی ایک بڑے سرخ ربن میں لپٹی ہوئی تھی اور اسکی قیمت تقریباً 10کروڑ 30 لاکھ روپےبتائی جارہی ہے۔
اگرچہ نرگس کی سالگرہ اکتوبر میں تھی، انہوں نے یہ تحفہ نومبر میں پیش کیا اور مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اب وہ سوچ رہی ہیں کہ اگلے سال 2026 کا برتھ ڈے گفٹ کیا ہوگا۔
مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ نرگس نے اپنی رولز روئس کے ساتھ شوہر کی رولز روئس کی تصاویر بھی شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر شوبز کے دیگر ستاروں نے تبصروں کاسلسلہ شروع کردیا۔








