
ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نتھیا گلی میں میاں نواز شریف کے مداحوں نے انہیں سڑک کے کنارے روک کر سلفیاں بنائیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کو وہاں سے گزرتے دیکھ کر مختلف علاقوں کے لوگوں نے نتھیا گلی میں ہاتھ ہلائے، جس پر نواز شریف نے گاڑی سڑک کے کنارے روک دی۔ نوجوانوں نے محمد نواز شریف سے محبت کے جذبات کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں لیں۔
اس موقع پر موجود فیملیز اور خواتین نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ تصاویر بنوا کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔









