
ہاٹ لائن نیوز : ناکارہ طیارے کو کراچی ایئرپورٹ سے حیدرآباد روانہ کردیا گیا، طیارے کو بذریعہ سڑک نیشنل ہائی وے حیدرآباد پہنچایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ناکارہ طیارے کی کراچی سے حیدرآباد منتقلی کا عمل شروع ہوگیا، طیارے کو شارع فیصل سے نیشنل ہائی وے کی جانب روانہ کیا گیا، طیارے کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے ملٹی ایکسل ٹریلرپرمنتقل کیاگیا۔
ناکارہ طیارہ 150 فٹ لمبا اور 40 ٹن وزنی ہے۔ طیارہ 8 گھنٹے کے طویل سفر کے بعد کراچی ایئرپورٹ سے حیدرآباد پہنچے گا۔
یہ دوسرا طیارہ ہے جسے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تربیتی ادارے “کٹائی” میں منتقل کیا گیا ہے، چند روز قبل ایک بوئنگ طیارہ ہائی وے کے راستے حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا۔









