نامور شاعر آکاش انصاری کاقتل : بیٹااورڈرائیورگرفتار

0
218
نامور شاعر آکاش انصاری کاقتل : بیٹااورڈرائیورگرفتار

ہاٹ لائن نیوز : حیدرآباد میں مشہور سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کامعمہ حل ہونےلگا ، ابتدائی طورپرموت کا دعوی غلط تھا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ آکاش انصاری کی موت حادثہ نہیں بلکہ قتل تھا۔

ایم ایل او سول ہسپتال حیدرآباد عبد الحمید نے تصدیق کی ہے کہ آکاش انصاری کے جسم میں تیزدھار آلے کے زخم آئے ہیں ، جبکہ جسم کا بیشتر حصہ جل گیا تھا۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے آکاش انصاری کے جسم پر چھریوں کے زخموں کی بھی تصدیق کردی۔

پولیس نے متوفی کے بیٹے لطیف آکاش اور اسکے ڈرائیور کو بدین سے قتل کے الزام میں حراست میں لیا۔ حیدرآباد میں سٹیزنز کالونی میں ابتدائی طور پر لطیف آکاش نے آکاش انصاری کی موت کوگھرمیں آگ لگنے کے نتیجے میں قرار دیا تھا ، لیکن تفتیش کے دوران انکے بیانات سے تضاد پیدا ہوا تھا ، جسکے بعد اسے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کاکہناہےکہ واقعے کی مزیدتفتیش اابھی جاری ہے اورجلدہی مزیدشواہد سامنے آجائینگے۔

Leave a reply