
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہوگئے۔
پشاور میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، رنگ روڈ جمیل چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پھندو تھانے کی حدود میں 2 موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹرسائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جیکٹ کو بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے ناکارہ بنایا گیا، جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔









