ناران کاغان جانے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد لاپتہ

0
292
ناران کاغان جانے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد لاپتہ

ہاٹ لائن نیوز : سرگودھا کے نواحی گاؤں سے ناران کاغان جانے والے نو افراد پکنک سے واپس آتے ہوئے دو گاڑیوں سمیت لاپتہ ہو گئے۔ جبکہ ایک نوجوان کی ماں صدمہ سے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی ۔

ناران کاغان جانے والے سرگودھا کے نواحی گاؤں کے نو افراد پندرہ روز گزرنے کے باوجود نہ مل سکے۔ چک 75 جنوبی کے ایک ہی خاندان کے 9 نوجوان 22 جون کو دو گاڑیوں میں ناران کاغان کی سیر کیلیے گئے تھے اور پھر لاپتہ ہو گئے۔

تمام افراد کے موبائل فون بھی بند ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سرگودھا اور فیصل آباد میں ان کے اے ٹی ایم سے بھی رقم نکلوائی گئی ہے۔

Leave a reply