ناراض بیوی کا شوہر سے انتہائی انوکھا اور خطرناک انتقام

0
156
ناراض بیوی کا شوہر سے انتہائی انوکھا اور خطرناک انتقام

ہاٹ لائن نیوز : ناراض بیوی نے شوہر سے بدلہ لینے کے لیے انتہائی خطرناک قدم اٹھا لیا۔

رپورٹ کیمطابق فیصل آباد میں شوہر سے جھگڑے پر ناراض بیوی نے غصے میں گھر کے مویشیوں کو زہر دے دیا، لاکھوں روپے مالیت کی تین بھینسیں اور ایک قیمتی گائے ہلاک ہوگئی۔

پولیس کیمطابق یہ عجیب و غریب واقعہ نواحی گاؤں ماموں کانجن میں پیش آیا جہاں کے رہائشی ظفر اقبال کے 4 مویشیوں کو زہر دے کر ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ظفر اقبال نے الزام لگایا کہ اسکی بیوی نے غصے میں مویشیوں کو زہر دے دیا جس سے تین بھینسیں اور ایک گائے ہلاک ہوگئیں جنکی مالیت 12 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

بیان میں شوہر کا مزید کہنا تھا کہ بیوی مویشی بیچ کر پہلی شادی سے بچوں کی مالی کفالت کرنا چاہتی تھی، بیوی نے رقم کے تنازعہ پر ایسا قدم اٹھایا۔

شوہر نے بتایا کہ واقعے کے بعد خاتون گھر سے نکل کر نامعلوم مقام پر چلی گئی، جسکے بعد پولیس نے خاتون کی تلاش شروع کردی۔

Leave a reply