نااہل بچوں اور لوگوں کو شہریت کا پیدائشی حق نہیں ، ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیدائشی حق کی شہریت پر بحث دوبارہ شروع کردی ہے ، اور یہ دعوی کیا ہے کہ انکا مقصد صرف غلاموں کے بچوں کی مددکرنا تھا۔
ڈونلڈٹرمپ نے مستقل طور پر دعوی کیا ہے کہ یہ شق دراصل صرف غلاموں کے بچوں کے مفادکیلئے تشکیل دی گئی تھی۔
امریکی صدر نے کہا کہ پوری دنیا کے لوگ اس شق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ آرہے ہیں ، جن میں سے بیشتر نامناسب اور قابل نہیں ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ پیدائشی حق شہریت ، جو ریاستہائے متحدہ میں پیدا ہونیوالے لوگوں کو شہریت دیتی ہے ، دراصل غلاموں کے بچوں کی مدد کرنا تھی ، امریکہ میں کسی کو بھی یہاں شہری بننے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان کا ماننا ہے کہ پوری دنیا کے لوگ امریکہ آتے ہیں اور پیدائشی طورپر شہری بننا ایک نامناسب طریقہ ہے۔









