نئے تعمیر ہونے والے گوادر ایئرپورٹ پر پہلی پروازآج لینڈ کرے گی

0
171
نئے تعمیر ہونے والے گوادر ایئرپورٹ پر پہلی پروازآج لینڈ کرے گی

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ایک پرواز آج گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی، جو پیر کو افتتاح کے بعد نئے گوادر ایئرپورٹ پر اترنے والی پہلی کمرشل پرواز ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ آج سے کام شروع کر دیگا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے گوادر جانے والی پرواز پی کے 503 پیر کو لینڈ کریگی۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب فلائٹ شیڈول کیمطابق پرواز کی روانگی صبح 9 بجکر 20 منٹ پر متوقع ہے۔

افتتاحی پرواز میں مسافروں کے علاوہ ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہونگے۔ پرواز کو لینڈنگ پر واٹر باؤزر سے روایتی واٹر سلامی ملیگی۔

Leave a reply