نئی قسم کا چاول ایجاد

0
161
نئی قسم کا چاول ایجاد

نئی قسم کا چاول ایجاد

چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آئی ہے، پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی آف چائنہ نے نئے ہائبرڈ چاول کا بیج تیار کیا ہے، نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار میں تین گنا اضافہ ہو کر 140 من فی ایکڑ ہو گی، یہ ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہو گا، وہان یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ساتھ مل کر ہائبرڈ چاولوں کی نئی اقسام ایجاد کی ہے۔

تکنیکی مراحل مکمل ہونے کے بعد پاکستان ایگریکلچرل نے ہائبرڈ چاول کی منظوری دی ہے، نئے ہائبرڈ چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں میں کیا گیا ہے، ہائبرڈ چاول کی تیاری دس سال کی تحقیق اور تجربے کا نتیجہ ہے، یہ ہائبرڈ چاول بیماریوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

Leave a reply