میں آج جس جگہ پر ہوں والدین کی تربیت ہے

0
108
میں آج جس جگہ پر ہوں والدین کی تربیت ہے

میں آج جس جگہ پر ہوں والدین کی تربیت ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے والدین کے عالمی دن کے موقعے پر پیغام دیا کہ زندگی کی کڑی دھوپ میں والدین ٹھنڈی چھاؤں کی طرح ہوتے ہیں، والدین کی اطاعت کرنا اللہ کا حکم، ہمارے نبی کی سنت اور مشرقی روایت ہے، انہوں نے کہا کہ والدین کی اپنے بچوں کے لئے محبت اور قربانیاں انسانی فطرت میں شامل ہے، والدین کے بغیر گھر صرف مکان ہوتا ہے جبکہ والدین کی موجودگی میں معمولی سا کمرہ بھی جنت بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین ہی اولاد کی کامیابی کی بنیاد رکھتے ہیں، میں آج جس مقام پر بھی ہوں وہ میرے والدین کی تربیت اور دعاؤں کا پھل ہے، میں والدین کی اطاعت اور خدمت کو شرف سمجھتی ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی خدمت، عزت، احترام، دیکھ بھال کو اپنا فرض اول سمجھ کر ادا کریں۔ل

Leave a reply