میکسیکن خاندان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

ہاٹ لائن نیوز : میکسیکو کے خاندان کے جسم پر بے تحاشا غیر ضروری بال ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا،گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس خاندان کے افراد پیدائشی طور پر اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں،جس سے جسم کے ہر حصے پر بالوں کی نشونما ہوتی ہے، اس خاندان کے 19 افراد ہیں جس میں خواتین بھی شامل ہیں جن کے چہرے سمیت تمام جسم پر بال ہیں۔
اس خاندان کے چار افراد اس بیماری کا شکار ہیں جبکہ دیگر افراد میں یہ حالت کم پائی گئی ہے، ایسے کیسز کی تشخیص بچپن میں ہو جاتی ہے اور یہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہتی ہے اور یہ نسلوں میں منتقل ہو جاتی ہے۔









