مین ہول کورزکو نقصان پہنچانے والے بھاری جرمانے اور قید کے شکنجے میں

0
52
مین ہول کورزکو نقصان پہنچانے والے بھاری جرمانے اور قید کے شکنجے میں

پنجاب حکومت نے سرکاری تنصیبات کی حفاظت کے لیے نیا آرڈیننس جاری کیا ہے، جس کے تحت مین ہول کورز، اسٹریٹ لائٹس، حفاظتی باڑ اور دیگر اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے یا چوری کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔
محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے ترجمان کے مطابق، پنجاب پبلک یوٹیلٹیز انفراسٹرکچر پروٹیکشن آرڈیننس 2026 کے تحت سرکاری تنصیبات کی چوری یا نقصان پہنچانے پر ایک سے تین سال تک قید اور دو سے تیس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بغیر اجازت تنصیبات کو اتارنے، ہٹانے یا خرید و فروخت کرنے پر بھی ایک سے تین سال قید اور پانچ سے تیس لاکھ روپے جرمانہ لاگو ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ آرڈیننس کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ حفاظتی اقدامات مضبوط ہوں اور شہری سہولیات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔ اس میں نہ صرف مین ہول کورز بلکہ اسٹریٹ لائٹس، حفاظتی باڑ اور دیگر سرکاری تنصیبات شامل ہیں۔
اس اقدام کا مقصد سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا اور شہری سہولیات کی بہتر دیکھ بھال کو فروغ دینا ہے۔

Leave a reply