میری مشاورت کے بغیرہونےوالے کسی احتجاج کا حصہ نہیں بنوں گا، شیر افضل مروت

0
147
میری مشاورت کے بغیرہونےوالے کسی احتجاج کا حصہ نہیں بنوں گا، شیر افضل مروت

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی میرے ساتھ ڈی چوک پر احتجاج کرنے نکلیں تو عمران خان کو رہاہونےسے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

شیر افضل مروت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی سے لے کر آج تک ہم نےمارکھانے کی بہت تربیت حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ احتجاج کی ذمہ داری احتجاجی کمیٹی کے سپرد کیجائے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میں خود کسی ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بننا چاہوں گا جس میں مجھے یقین نہیں کہ احتجاج شروع کرنے اور ختم کرنے میں ہم سے مشاورت کی جائے گی یا نہیں۔

Leave a reply