
پاکستانی اداکارہ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کی منگنی کے ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر چرچا دیکھنے کو ملا ہے۔ تین سالہ تعلق اور منگنی کے اختتام کے بعد دونوں کی راہیں الگ ہو گئی ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے قریب آنے کی افواہوں نے مداحوں کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔
چند دن پہلے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد مداحوں نے دونوں کے دوبارہ قریب آنے کی قیاس آرائی کرنا شروع کر دی۔
اسی دوران میرب علی کی ایک انسٹاگرام اسٹوری نے توجہ حاصل کی۔ اسٹوری میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا:
“میری فکر نہیں کرو،بلکہ اپنی اُن غلطیوں کی فکر کرو جنکا حساب تم پر بڑھتا جا رہا ہے۔”
سوشل میڈیا صارفین نے اس پیغام کو عاصم اظہر کے تناظر میں دیکھا اور اسے بالواسطہ طنز قرار دیا۔ اگرچہ میرب نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن وقت اور حالات کے پیش نظر مداحوں نے اسے موجودہ صورتحال سے جوڑا۔
میرب کی اسٹوری کے بعد انٹرنیٹ پر مختلف آراء سامنے آئیں۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ عاصم واپس ہانیہ کے پاس چلے گئے، جبکہ دیگر نے میرب کی حمایت کرتے ہوئے اسے مضبوط رہنے کی ہدایت دی۔ بعض نے اس پیغام کو محض ایک عمومی پیغام قرار دیا۔
اب تک نہ میرب علی اور نہ ہی عاصم اظہر نے اس موضوع پر کوئی باقاعدہ وضاحت جاری کی ہے، تاہم مداح اس معاملے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔









