
ہاٹ لائن نیوز : چاہت فتح علی خان اور پاکستانی اداکارہ میرا کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خوب وائرل ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی جارہی ہے اور شائقین اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
حال ہی میں ، چاہت فتح علی خان نے اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئرکی ہےجسمیں وہ پاکستانی اداکارہ میرا جی کیساتھ دکھائی دےرہےہیں، ویڈیو میں ، دونوں خوش اور پرجوش نظر آتے ہیں ، اور اداکارہ “بدوبدی” کی دل لگی کارکردگی دے رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیےہیں، اور کچھ صارفین نےان دونوں کو شادی کامشورہ بھی دیاہے۔









