مہنگائی کے مارے عوام کے لیے خوشخبری

0
159
مہنگائی کے مارے عوام کے لیے خوشخبری

مہنگائی کے مارے عوام کے لیے خوشخبری

مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے مطابق بجلی تین پیسے فی یونٹ سستی ہونے کی امید ہے جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 1 روپے فی یونٹ سے زائد کمی متوقع ہے، عوام کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 51 ارب انچاس کروڑ کاریلیف ملے گا، نیپرا میں کل ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر سماعت ہو گی۔

درخواست کے مطابق مارچ میں آٹھ ارب چالیس کروڑ نوے لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جس کی پیداواری لاگت 9.22 روپے فی یونٹ تھی، مارچ میں بجلی کی قیمت نو روپے پچیس پیسے فی یونٹ تھی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت سنتالیس ارب بارہ کروڑ چالیس لاکھ کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

Leave a reply