مکہ مکرمہ میں دفاعی میزائل کی تنصیب

مکہ مکرمہ میں دفاعی میزائل کی تنصیب
سعودی عرب نے زمین سے فضا تک مار کرنے والے دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب کو عملی جامعہ پہنا دیا، یہ دفاعی میزائل سسٹم مکہ مکرمہ میں نصب کیا گیا ہے، جس کی تصاویر بھی جاری کہ گئی ہیں، سعودی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی فورسز کا مشن خدا کے مہمانوں کی حفاظت ہے، فوجی ہیلی کاپٹر سے بھی مسجد الحرام اور اس کے گردو نواح کے علاقوں کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے، سعودی ائیر فورس کی طرف سے لاجسٹک، سیکیورٹی اور امدادی آپریشنز میں تعاون کیا جا رہا ہے۔









