مٹی کے تودے گرنے سے 300 افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امدادی کارکنوں کو دور افتادہ صوبے اینگا کے متاثرہ دیہات تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف مقامات پر سڑک بلاک کردی گئی ہے۔ کیچڑ میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے بھاری مشینری کو آگے بڑھانا اب ممکن نہیں رہا۔
علاقے کے منتخب عوامی نمائندے م نے بتایا کہ جمعہ کی رات 2 بجے یامبیلی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ لینڈ سلائیڈنگ سے 1182 مکانات تباہ ہوئے جبکہ سینکڑوں مویشی بھی مارے گئے۔








