مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے

0
179
مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے

ہاٹ لائن نیوز : شمالی ایتھوپیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 8 افرادزخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کے علاقے امہارا میں مٹی کا بڑا تودہ رہائشی مکانات پر گرا، درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔

امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے 4 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ ایک درجن سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 6 مزید دم توڑ گئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 8 شدید زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جب کہ 10 کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں 2500 افراد بے گھر ہو کر ریلیف کیمپوں میں منتقل ہو گئے۔

Leave a reply