موٹروےپولیس نےایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

ہاٹ لائن نیوز : ایم تھری موٹروے پر حادثے کا شکار ہونیوالی گاڑی سے ملنےوالی ایک کروڑ روپے کی رقم مالکان کےحوالے کردی گئی۔
لاہور سے ملتان جانیوالی کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس میں سوار افراد کو موٹروےپولیس نے اسپتال منتقل کیا تاہم حادثے کا شکار ہونیوالے دونوں افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔انکی گاڑی سےنقدی اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔
موٹروے پولیس نے گاڑی سے ملنے والی ایک کروڑ روپے کی رقم اور موبائل فونز لواحقین کے حوالے کر دیئے، ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کی ایمانداری کو سراہا۔









