مونس الہی کے خلاف گھیراتنگ

1
85

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن تحقیقات میں اہم پیش رفت ، عدالت نے مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کر دی ۔

عدالت نے مونس الہی کااشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا ، احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے کیس پر سماعت کی ۔

احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کی تو نیب نے مونس الہی کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم مونس الہی گرفتاری سے چھپ رہا ہے ، مونس الہی گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو چکا ہے ،ملزم مونس الہی کو اشتہاری قرار دیا جائے ، احتساب عدالت نے مونس الہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ، چیرمین نیب نے بھی 11 اگست کو مونس الہی کا ورانٹ گرفتاری جاری کیا ، ملزم مونس الہی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے ۔

1 comment

Leave a reply