
ہاٹ لائن نیوز : جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں پارٹی سربراہ سے حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مستقبل کی سیاست کی سمت کا تعین کرہگا۔
جے یو آئی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں بلوچستان اور کے پی میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔









