موسم گرما کی چھٹیوں میں سمندر کا رخ مت کریں، کمشنر کراچی

0
234
موسم گرما کی چھٹیوں میں سمندر کا رخ مت کریں، کمشنر کراچی

ہاٹ لائن نیوز : سمندر میں طغیانی اور بلند لہروں کی باعث کمشنر کراچی نے آئندہ 2 ماہ کے لیے سمندر پر نہانے پر پابندی عائد کردی ہے، پابندی کااطلاق چودہ جون سے13اگست تک ہوگا جب کہ کمشنر کراچی نے پابندی کیخلاف ورزی کرنےپر پولیس کو مقدمہ درج کرنیکی ہدایت جاری کردی ہے۔

موسم گرما کے 2 ماہ جون اور جولائی میں سمندر میں طغیانی ہوتی ہے جس کے سبب اونچی لہریں بنتی ہیں اور اس عرصے میں شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر کا رخ بھی کرتی ہے اور متعدد افسوسناک واقعات کی خبریں بھی ملتی ہیں، کئی بار ایسے بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ پابندی کے باوجود شہری سمندر کی جانب رخ کرتے ہیں اور پولیس انہیں روکنے میں ناکام رہتی ہے۔

Leave a reply