موساد کے ہیڈکوارٹر پر حزب اللہ کا حملہ

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیل نے حزب اللہ کے بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کی ہے کہ ایران نواز گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب میں موساد انٹیلی جنس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق حزب اللہ نے کہا کہ اس نے قادر ون بیلسٹک میزائل داغا جس کو نشانہ بناتے ہوئے اسرائیل کی موسادانٹیلی جنس کےہیڈکوارٹرکونشانہ بنایا۔
ابتدا میں اسرائیل نے حزب اللہ کے بیان پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ تل ابیب نے اب دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے لبنان سے وسطی اسرائیل میں داغے گئے میزائل کو بے اثر کر دیا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب لبنان میں حزب اللہ کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل اسرائیلی شہروں تک پہنچے ہیں۔ حزب اللہ کا ایک میزائل موساد ہیڈ کوارٹر کے قریب مار گرایا گیا۔
میڈیا کے مطابق جیسے ہی میزائل تل ابیب کی فضائی حدود میں داخل ہوا، سائرن بجائے گئے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔








