
ہاٹ لائن نیوز : پشاور میں محرم الحرام کے دوران موبائل سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
سی سی پی او پشاور پولیس قاسم علی نے کہاہےکہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سگنلز بند رہیں گے، محرم الحرام کے دوران فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنایاجائیگا۔
سی سی پی او پشاور کیمطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کےلیے موبائل فون سگنلز بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔









