منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال

0
184
منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ ایکسائز کیجانب سے گاڑیوں کی بندش اور ٹول ٹیکس میں اضافے کیخلاف منی مزدا ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال شروع کر دی ہے۔ احتجاج کرنے والے ٹرانسپورٹرز نے لاہور کے بابو صابو چوک پر دھرنا دیا اور مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ روہی نالہ گجمٹہ کے قریب بھی سڑک بند کردی گئی ہے جس کیوجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ہڑتال سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہونیکی توقع ہے جس سے بازاروں میں مختلف اشیاء کی قلت کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ہڑتالی کیمپ میں موجود ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کیجانب سے نیلامی میں خریدی گئی گاڑیوں کو بار بار روکا جا رہا ہے جس سے ان کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

Leave a reply