منڈی بہاؤالدین میں گندم کے گوداموں پر چھاپے، 400 ٹن گندم برآمد

0
27

منڈی بہاؤالدین: علاقے میں گندم ذخیرہ کرنے والے گوداموں پر چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں تقریباً 400 ٹن گندم برآمد کی گئی ہے، جس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ نے بتایا کہ چھاپے بکن اور چوٹ دھیراں کے گوداموں پر مارے گئے جہاں سے 10 ہزار تھیلوں میں بند گندم حاصل کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ برآمد شدہ گندم کو فلور ملز کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ اسے سرکاری نرخوں پر آٹے کی شکل میں عوام تک پہنچایا جا سکے۔

یہ اقدام ذخیرہ اندوزی روکنے اور گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Leave a reply