منور فاروقی کی والدہ نےخودکشی کیوں کی ؟ اہم وجہ سامنےآگئی

0
94

معروف بھارتی کامیڈین اور بگ باس سیزن 17 کے فاتح منور فاروقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ذاتی زندگی کے تلخ حقائق بیان کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے شادی کے 22 سالوں میں مسلسل مشکلات اور دباؤ کا سامنا کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

منور کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ صرف 13 سال کے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے گھریلو مسائل اور مسلسل دباؤ کے باعث زہر کھا لیا۔ اس واقعے کے دو سال بعد ان کے والد فالج کا شکار ہو گئے اور تقریباً 11 سال تک بستر پر رہے۔

منور فاروقی نے کہا کہ بچپن میں وہ اپنے والد کو قصوروار سمجھتے تھے اور ان سے ناراضگی رکھتے تھے، لیکن وقت کے ساتھ انہوں نے معاف کرنا سیکھ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اُن کے والد نے اپنی غلطیوں کی قیمت بھی چکائی اور زندگی کے آخری حصے میں تکلیف اٹھائی۔

کامیڈین نے مزید کہا کہ انہوں نے زندگی کے تجربات سے یہ سیکھا کہ ماضی کی تلخیوں کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہیے۔ انہی حالات نے انہیں برداشت اور معافی کی طاقت دی، اور آج وہ ایک مثبت سوچ کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ منور فاروقی 33 برس کے ہیں اور انہوں نے حال ہی میں میک اپ آرٹسٹ ماہ جبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی ہے۔

Leave a reply